پاکستانی خبریں

توڑ پھوڑ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت میں زلفی بخاری، اعظم سواتی سمیت 18 پی ٹی آئی رہنماﺅں کیخلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی،زلفی بخاری، اعظم سواتی، عمرایوب اوردیگراے ٹی سی میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 2 مئی تک توسیع کر دی گئی، اے ٹی سی جج کی رخصت کے باعث سماعت2 مئی تک ملتوی کی گئی،  حسان نیازی، فرخ حبیب، اسد عمر، اسد قیصر اور شبلی فراز کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی گئی۔

Related Articles

Back to top button