پاکستانی خبریں

وزیر اعظم نے وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج طلب کر لیا

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس آج طلب کرلیا گیا ہے، اجلاس آج ڈھائی بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں طلب کیے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملات سمیت اہم قومی امور زیر بحث آئیں گے ۔ حکومت کی قانونی ٹیم اجلاس کوعدالتی امور سے متعلق بریفنگ بھی دے گی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کےاجلاس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت معاملات سمیت اہم امور پر غور ہوگا۔

واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کے اختیارات کو کم کرنے سے متعلق ’سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023‘ کی پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد سپریم کورٹ نے حکم دے رکھا ہے کہ یہ بل مؤثر نہیں ہوگا، نہ ہی کسی بھی طرح سے اس پر عمل کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button