X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پنجاب انتخابات: الیکشن کمیشن کو فنڈز دینے کی آج آخری تاریخ

سپریم کورٹ کے حکم پر الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے جاری کرنے کی آج آخری تاریخ ہے۔ پنجاب میں انتخابات کیلئے 21 ارب روپے کے فنڈز کےاجراء کا معاملہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے باقاعدہ اجلاس سے قبل معاشی ٹیم نے سرجوڑ لیے ہیں۔

چیئرمین قیصراحمد شیخ کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس جاری ہے۔الیکشن کمیشن کو 21 ارب روپے دینے کا معاملہ قومی اسمبلی بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مشاورتی اجلاس میں وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر تجارت نوید قمر شریک ہیں۔چیئرمین قیصراحمد شیخ نے کہا وزیرخزانہ اسحاق ڈاراجلاس میں نہیں آئے، ایک سال سے کوئی وزیرخزانہ کمیٹی اجلاس میں نہیں آیا،معاون خصوصی طارق باجوہ نے کہا وزیر خزانہ اسحاق ڈارعمرے پر گئے ہوئے ہیں۔

دوران اجلاس وزیرقانون اعظم نذیر تارڑکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت فیڈرل کنسالیڈیٹڈ فنڈ کےایک ایک پیسے کا حساب رکھتی ہے،وزارت خزانہ کہہ چکی انتخابات کیلئے بجٹ میں اضافی فنڈز نہیں رکھے،انتخابات پر دو دو بارخرچہ کرنا ملکی مفاد میں نہیں ہیں۔رکن کمیٹی برجیس طاہر نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو بریفنگ سے روک دیا۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی اجلا س میں اسٹیٹ بینک کو سپریم کورٹ کے احکامات کا جائزہ لیا جائے گا۔گورنراسٹیٹ بینک،آڈیٹرجنرل آف پاکستان اجلاس میں مدعو ہیں۔اجلاس میں اسمبلی کی پیشگی منظوری کے بغیر فنڈز اجراء کی ہدایات پرسفارشات مرتب کی جائیں گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.