X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان پیشی کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہو گئے۔ ملک بھر میں مقدمات کے اندراج کے خلاف درخواست کی آج سماعت میں کے سلسلے میں عمران خان لاہور ہائی کورٹ میں پیش ہوئے ہیں۔

عمران خان ممکنہ طور پر لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہونے کے لئے 11 بجے زمان پارک سے روانہ ہوئے جو اب عدالت پہنچ گئے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی 121 مقدمات میں کارروئی روکنے کی درخواست سماعت کے لئے مقرر کرلی۔

جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست پر آج سماعت کر رہا ہے۔

عمران خان نے اپنے اوپر قائم 121 مقدمات کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں سیکرٹری داخلہ، وزارت قانون، دفاع، سیکرٹری کیبنیٹ ڈویژن، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اینٹی کرپشن، نیب، ایف آئی اے، وزیر اعظم، پیمرا اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.