پاکستانی خبریں

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزاد کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبرپختونخوا اور خطہ پوٹھوہارمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ کوئٹہ ، ژوب، چمن اور پشین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ سندھ اور پنجاب کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورجزوی ابرآلود رہے گا اور سکھر،لاڑکانہ، دادو اور گردونواح میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ بلوچستان کے بیشتراضلاع میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔

Related Articles

Back to top button