X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

صاف پانی کمپنی سکینڈل کیس میں شہبازشریف ایک دن پہلے ہی نیب میں پیش

صاف پانی کمپنی سکینڈل کیس میں مسلم لیگ (ن)کے صدر شہبازشریف ایک دن پہلے ہی نیب میں پیش ہوگئے۔ لاہور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف صاف پانی کمپنی سکینڈل میں ایک روز پہلے ہی نیب آفس میں پیش ہو گئے۔ مزید تفصیلات کے مطابق پتہ چلا ہے کہ نیب لاہور نے صاف پانی کمپنی کرپشن کیس میں سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو 5 جولائی کو پیش ہونے کا نوٹس دیا تھا۔

مگر الیکشن میں مصروفیات کی وجہ سے وہ آج ہی پیش ہو گئے جبکہ میاں شہباز شریف نے نیب سے ایک روز قبل پیش ہونے کی درخواست کی تھی۔ خیال رہے کہ نیب نے ہدا یت کی تھی کہ میاں شہباز شریف صاف پانی کمپنی کے تمام افسران کی تنخواہوں اور ان کا مکمل ریکارڈ لیکر پیش ہوں۔

وہ نیب میں پیش ہوکر اپنی حاضری یقینی بنائیں اور سوالات کیے جائیں ان کا جواب دیں ورنہ قانونی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے۔ صاف پانی کرپشن سکینڈل میں اس سے قبل شہباز شریف کے بیٹے حمزہ شہباز، داماد عمران علی یوسف، سابق رکن اسمبلی، سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا، اور ممبر بورڈ آف ڈائریکٹر وحید گل بھی پیش ہو چکے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.