پاکستانی خبریں

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو تحقیقاتی کمیٹی میں طلب کرنے کا فیصلہ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے سابق چیف جسٹس اور ان کے بیٹے کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمیٹی کاپہلااجلاس کل ہوگا اور اس حوالے سے اسلم بھوتانی نے کہا کہ ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا مؤقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے قائم کی گئی خصوصی کمیٹی سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، ان کے بیٹے اور جس شخص کو تحریک انصاف کا ٹکٹ ملا ہے اسے طلب کرے گی۔

کمیٹی کاپہلااجلاس کل ہوگا اور اس حوالے سے اسلم بھوتانی نے کہا کہ ثاقب نثار کو اپنا دفاع یا مؤقف رکھنے کا پورا موقع دیں گے۔

اپنے انٹرویو میں خصوصی کمیٹی کے چیئرمین اور بلوچستان اسمبلی سے رکن اسمبلی اسلم بھوتانی نے بتایا کہ کمیٹی کا پہلا اجلاس 9مئی کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

Related Articles

Back to top button