X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان کا موقف وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھر پور انداز میں پیش کیا: خورشید قصوری

سابق وزیر خارجہ خورشید محمود قصوری نےکہا ہےکہ پاکستان کا موقف وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھر پور انداز میں پیش کیا۔

ایک بیان میں خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ میں نے قومی مفادات پر کبھی سیاست نہیں کی، سیاست بازی کے لیے ایک دوسرے پر اعتراض کیا جاتا ہے۔

خورشید محمود قصوری کا کہنا تھا کہ ملک آج کل بہت مسائل میں گھرا ہوا ہے، بھارت کی خواہش ہےکہ پاکستان کسی طرح سے عالمی سطح پر تنہا ہوجائے، پاکستان کسی بھی صورت سفارتی سطح پر تنہا نہیں ہوسکتا،کوئی بھی انٹرنیشنل فورم نہیں چھوڑنا چاہیے جہاں ہم پاکستان کا موقف پیش کرسکتےہیں۔

سابق وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایک دوسرےکی شکل نہیں دیکھنا چاہتے تو یہ جمہوریت نہیں، جمہوری عمل کو بڑھانے کےلیے برداشت بڑھانا ضروری ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.