پاکستانی خبریں

مریم اورنگزیب کا عمران خان کے بیان پر ردعمل

وفاقی وزیر اطلاعات اور رہنما پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مریم اورنگزیب نے اپنے ردِ عمل میں کہا کہ عوام تمہاری ملک دشمنی کا حصّہ بننے کو تیار نہیں۔

اُنہوں نے سوالیہ انداز میں کہا کہ عمران خان کسے تیار رہنے کو کہہ رہے ہیں، مسلح جتھے اور غنڈے تو قانون کے مطابق گرفتار ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کسے آواز دے رہے ہو؟ شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والے تو گرفتار ہو چکے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ کسے آواز دے رہے ہو، سرکاری عمارتوں پر حملے کرنے والے تو گرفتار ہیں، تم آرام سے زمان پارک میں بیٹھو، جو آگ تم نے لگانی تھی لگالی، دوبارہ نہیں لگانے دیں گے۔

 

Related Articles

Back to top button