X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز کب ہوگا؟ ماہر موسمیات نے پیشگوئی کردی

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہے کہ جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، جون میں سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوہے جواد میمن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ابرآلود موسم کے باوجود حبس کی کیفیت ہے، بحیرہ عرب میں سمندری ہواؤں کی رفتار میں بھی اضافہ ہوا ہے، سمندری ہواؤں کےباعث نمی کا تناسب زائد رہتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونےسےگرمی کی شدت 4 سے 5 ڈگری زیادہ ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق جون میں کراچی میں پری مون سون بارشوں کا آغاز ہوسکتا ہے، سندھ اور جنوب مشرقی بلوچستان میں پری مون سون کی اچھی بارشیں متوقع ہیں، اس کے علاوہ پنجاب کے چند علاقوں میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

جواد میمن کا کہنا ہےکہ ایل نینو سرگرم ہونے پر سندھ اور بلوچستان میں معمول سےکم بارشیں ہوسکتی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.