X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر فوج تعینات کرنے کی منظوری

بلوچستان میں سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر صوبے میں فوج کے جوانوں کی تعیناتی کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت بلوچستان میں فوج کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان حکومت نے فوج کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو درخواست بھیجی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی فوج کو صوبے میں سول انتظامیہ کی مدد کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری دے دی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے فوج کی تعیناتی کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

اس سے قبل سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومتوں نے صوبوں میں پاک فوج کی خدمات طلب کی تھیں۔

دونوں صوبوں کی جانب سے وزارت داخلہ کو ریکوزیشن بھیجی گئی جسے منظور کر لیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت صوبے بھر میں پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی کی درخواست بھیجی۔

پنجاب میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا۔

محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ابتدائی طور پر فوج کی 10 کمپنیاں پنجاب میں تعینات کی جائیں گی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.