X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

اگرعمران خان جیتا اور ملک میں تبدیلی نہ لا سکے تو کیا ہوگا ؟ شیخ رشید کا بڑا انکشاف

لاہور میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر الیکشن میں عمران خان کی پارٹی جیت کر حکومت میں آ گئی اوروہ تبدیلی نہ لا سکے تو پھر لوگ ہمیں جوتیاں ہی ماریں گے، اور ملک خانہ جنگی کی طرف چلا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران میزبان عمران خان نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ اگر آپ کو حکومت ملتی ہے تو کیا آپ ایسا طرز حکومت لے کر آئیں گے جس سے لوگ آپ سے مطمئن ہوں اور آپ کو بھیج کر کسی دوسرے کو یاد کرنا شروع نہ ہو جائیں کیونکہ نواز شریف کے ساتھی یہ کہہ رہے ہیں کہ دو سال کے اندر لوگ نواز شریف کو آوازیں دیں گے۔

شیخ رشید نے جواب دیا کہ اگر ہم پاکستان میں تبدیلی نہ لا سکے تو ہم بھی جوتیاں ہی کھائیں گے، اس ملک میں خانہ جنگی ہو گی اور جمہوری نظام درہم برہم ہو جائے گا۔ملک کو بہت بڑا دھچکا لگے گا۔ان سب کی بڑی وجہ یہ ہے کہ عمران خان اور اس کی پارٹی نے قوم کو بہت زیادہ دلاسہ دیا ہے کہ ہم تبدیلی لائیں گے۔ اگر ملک میں تبدیلی نہیں آتی اور لوگوں کے گھر تک سہولت نہیں میسر کرسکے تو پھر یہ ہمارا آخری الیکشن ہی ہو گا۔ اس کے بعد ہم بیٹھ کر معجونیں بیچیں گے اور آوازیں لگائیں گے کیونکہ اس کے علاوہ تو ہمارا کوئی کام نہیں ہو گا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.