X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

کیا مفتاح اسماعیل اور شاہد خاقان پارٹی چھوڑ رہے ہیں؟ اہم انکشاف سامنے آ گیا

سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اپنے سیاسی مستقبل کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے ساتھ منسلک کر دیا۔

کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس سیج ممبران کے ساتھ اجلاس میں بات چیت کرتے ہوئے سابق وزیر خزانہ نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی نے اگر مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر دوسری جماعت جوائن کی تو وہ ان کے ساتھ ہوں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اکتوبر یا نومبر تک آئی ایم ایف نہیں آیا تو ڈیفالٹ کے امکانات بہت بڑھ جائیں گے، آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی میں کافی تاخیر ہوگئی ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ نگراں سیٹ اَپ میں کوئی آفر نہیں دی گئی ہے صرف قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں، حکومتی کارکردگی پر بات کرنے پر پہلے مسلم لیگ سے روکا گیا تاہم اب اس پر خاموشی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.