X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہی کو آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا

 سابق وزیر اعلی پنجاب کو آج آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پرویز الہی کو گزشتہ رات لاہور سے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹر منتقل کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔

 سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو 2 ارب روپے سے زائد کی کرپشن کے الزام میں آج گوجرانوالہ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ گزشتہ روز لاہور کی مقامی عدالت نے پرویز الہٰی کو ترقیاتی منصوبوں میں مالی بے ضابطگیوں کے مقدمے سے ڈسچارج کیا تھا۔

پرویز الہٰی کی رہائی ہوتے ہی انہیں دوسرے مقدمے میں گرفتار کرکے اینٹی کرپشن ٹیم گوجرانوالہ لے گئی تھی۔

مزید پڑھیں پرویز الٰہی عدالت سے بری ہوتے ہی دوبارہ گرفتار

واضح رہے کہ گزشتہ روز عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری پرویز الہٰی کو مقدمے سے ڈسچارج کردیا تھا۔ عدالت نےحکم دیا تھا کہ کرپشن کے کوئی شواہد نہیں ملے، پرویز الہٰی کسی اور کیس میں نامزد نہیں تو رہا کر دیا جائے۔

 

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.