X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بنوں میں جھڑپ کے دوران پاک فوج کے 2 جوان شہید ہو گئے: آئی ایس پی آر

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ ضلع بنوں میں دہشتگردوں سے جھڑپ میں پاک فوج کے 2 جوان شہید اور 2 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جوانوں نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جھڑپ کے دوران نائب صوبیدار غلام مرتضیٰ اور حوالدار محمد انور بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے جبکہ 2 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.