X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جناح ہاؤس حملہ کیس: پنجاب پولیس کا ڈاکٹر یاسمین راشد کی بریت کا حکم چیلنج کرنے کا اعلان

پنجاب پولیس نے اعلان کیا ہے کہ وہ رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) ڈاکٹر یاسمین راشد اور دیگر ملزمان کے ریمانڈ کی استدعا پر عدالت کے جاری کردہ حکم کو چیلنج کرے گی۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ٹوئٹ کے ردعمل میں آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری ایک بیان میں پنجاب پولیس نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر ملزمان کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

پولیس نے کہا کہ عدالتی حکم نامہ کیس میں محض ابتدائی مرحلہ ہے، ابھی پولیس کو فرانزک بنیاد پر کی گئی تفتیش و ثبوت پیش کرنے کا موقع فراہم کیا جانا باقی ہے۔

پنجاب پولیس کے مطابق تمام حقائق اور فارنزک شواہد عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل کیے بغیر حملے میں ملوث افراد کے بارے میں حتمی رائے قائم کرنا درست نہیں۔

https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1665229017853710338?ref_src=twsrc%5Etfw

یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے ردعمل میں فسادات کے الزام میں یاسمین راشد کو پی ٹی آئی کی 17 دیگر خواتین کارکنوں سمیت مینٹیننس آف پبلک آرڈر آرڈیننس (ایم پی او) کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور 13 مئی کو لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے ان کی رہائی کا حکم دینے کے چند گھنٹوں بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.