X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ پیپلز پارٹی جیتے گی: آصف زرداری

پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کا معرکہ اس دفعہ ہم جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز پیپلزپارٹی کا منشور گھر، گھر پہنچائیں، الیکشن جیت کر بہاولنگر کی عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کریں گے۔

بہاولنگرپی پی 238 سےٹکٹ ہولڈر ملک ابرارالرحمن کھوکھر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز پیپلزپارٹی کا منشور گھر، گھر پہنچائیں، الیکشن جیت کر بہاولنگر کی عوام کے دیرینہ مسائل کو حل کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ہمیشہ خوشحالی اور نوجوانوں کو روزگار دیا۔ ملاقات میں پارٹی امور اور الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا جبکہ پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل نیئر بخاری اور صدر جنوبی پنجاب مخدوم احمد محمود نے شرکت کی۔

اس موقع پر بہاولنگر پی پی 238حلقے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔ ملک ابرارالرحمن کھوکھر نے بہاولنگر میں نوجوانوں کے روزگار اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کےحوالے سے آصف علی زرداری کو آگاہ کیا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.