X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافے کی منظوری

وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے خصوصی بجٹ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دی گئی اور سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کا بھی حتمی فیصلہ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے حکام نے کابینہ کو بجٹ لے آؤٹ پر بریفنگ دی اور ذرائع کا بتانا ہے کہ وزارت خزانہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اورپنشن میں 20 فیصد ایڈہاک ریلیف کی تجویز پیش کی، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزارت خزانہ کی تجویز پر بحث کے بعد سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں 35 فیصد تک ایڈہاک اضافے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق گریڈ ایک سے گریڈ 16 کے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہ میں 35فیصد ایڈہاک اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ گریڈ 17سے اوپر کے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 30 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی کابینہ نے کم سے کم تنخواہ 30ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی تاہم وزیراعظم نے مزدور کی تنخواہ میں مزید 2 ہزار کا اضافہ کرتے ہوئے کم سے کم اجرت 32ہزار روپے مقرر کرنے کی منظوری دی جبکہ پینشنرز کی پینشن میں ساڑھے 17فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔

قبل ازیں پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر صحافی نے وزیراعظم سے سوال کیا کہ بجٹ میں عوام کے لیے کوئی ریلیف لا رہے ہیں؟ اس پر وزیراعظم نے کہا کہ دعا کریں کہ ہم ایک اچھا بجٹ عوام کے لیے دے سکیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.