دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا مشن ملک کو غربت کے عذاب سے نکلنا ہے، ایسا کام کریں گے کہ جس سے عوام کو روزگار فراہم کیا جاسکے۔ آنے والے انتخابات کے بعد ہماری حکومت بنے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو نے دھابیجی اکنامک زون منصوبہ کا افتتاح کردیا
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دنیا بھی ہماری کارکردگی کو تسلیم کررہی ہے، جھوٹ سچ کامقابلہ نہیں کرسکتا، سندھ میں ترقی کا نیا سفر شروع ہوگیا۔
انہوں نے کہا ہے کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے قیام سے معاشی انقلاب ٹھٹہ سے شروع ہوکر ملک میں پھیلے گا، دھابیجی اسپیشل اکنامک زون دنیا بھر سے رابطے کا باعث بنے گا۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عالمی ادارے نے سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو ایشیاء کا چھٹا بہترین رینک دیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا۔ ہم نے تبدیلی کے نام پر تباہی دیکھی ہے۔