X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

وفاقی حکومت کا گلگت بلتستان میں سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں ایک سال توسیع کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے گلگت بلتستان میں فوج اور رینجرز سمیت دیگر سیکیورٹی اداروں کی تعیناتی میں ایک سال توسیع کا فیصلہ کر لیا، وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی۔

ذرائع کے مطابق کابینہ کی جانب سے فوج، رینجرز، جی بی سکاوٹس، ایف سی کی تعیناتی میں توسیع کی منظوری دے دی گئی ہے۔

وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظور کرلی، جی بی حکومت نے انٹرنل سیکیورٹی کیلئے تعیناتی میں توسیع کی درخواست کی تھی، جی بی میں پاک آرمی کی تعیناتی میں 30 جون 2024 تک ایک سال کی توسیع کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق گلگت بلتستان میں فرنٹیئر کنسٹیبلری کی تعیناتی میں ایک سال کیلئے 30 جون 2024 تک توسیع، جی بی اسکاوٹس کی تعیناتی میں ایک سال کیلئے 30 جون 2024 تک توسیع اور جی بی اسکاوٹس کے کچھ پلاٹونز کی تعیناتی 23 اگست 2024 تک ہوگی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.