X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

سوئٹزرلینڈ کا پاکستانی طلبا کیلئے اسکالرشپس کا اعلان

بین الاقوامی تعلیمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے سوئٹزرلینڈ کی حکومت نے ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ساتھ مل کرپاکستانی طلبا کیلئے آئندہ تعلیمی سال 2024-25 کیلئے ”ایکسیلینس اسکالرشپ“ کا اعلان کیا ہے۔

سوئس کنفیڈریشن ہرسال ایکسیلینس اسکالرشپس دیتی ہے جس میں 180 سے زائد ممالک کے اسکالرز اور ریسرچرز کو سوئٹزرلینڈ کے اندر تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے۔

یہ اسکالرشپس مختلف شعبوں میں پوسٹ گریجویٹ ریسرچرز کے لیے دستیاب ہیں، اور کم از کم ماسٹرز ڈگری والے ہی اس کے اہل ہوں گے۔

 یہ پروگرام سوئٹزرلینڈ میں ڈاکٹریٹ یا پوسٹ ڈاکٹریٹ کی سطح پر تحقیق یا اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواہاں افراد کا خیرمقدم کرتا ہے۔ سوئس گورنمنٹ ایکسیلینس اسکالرشپس کا بنیادی مقصد ماسٹر یا ڈاکٹریٹ کی ڈگری مکمل کرنے والے غیر ملکی ریسرچرزکے لیے تعلیمی مواقع پیدا کرنا ہے۔

اسکالرشپ حاصل کرنے والوں کا انتخاب فیڈرل کمیشن فار اسکالرشپس فار فارن اسٹوڈنٹس (ایف سی ایس) کی نگرانی میں کیا جائے گا۔ خواہش مند امیدواروں کیلئے ماسٹرز کے بعد ایک سال کی تحقیق، ماسٹرز کے بعد تین سالہ پی ایچ ڈی ، اور ایک سالہ پوسٹ ڈاکٹریٹ پروگرام رکھے گئے ہیں۔

سفارت خانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہے، اضافی تفصیلات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

یہ قدم سوئٹزرلینڈ کے تعلیمی اور عالمی تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.