X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نگراں وزیراعظم کے 9 مئی واقعات سے متعلق بیان پر پی ٹی آئی کا ردعمل سامنے آگیا

9 مئی کے واقعات سے متعلق نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے بیان پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا ردعمل سامنے آگیا ہے، ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کا بیان حیران کن اور باعثِ تشویش ہے۔

ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم بادی النظر میں اب تک آئین اور اپنے مینڈیٹ کو ٹھیک طریقے سے نہیں سمجھے ہیں۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ انتخابات کے انعقاد کے علاوہ ہر موضوع پر بیانات دے رہے ہیں۔

ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ملک حکومتی سطح پر ناقص، گمراہ کن اور مجہول بیانیوں کا مزید متحمّل نہیں ہو سکتا، یہ بیانیے 9 مئی کے واقعات کے حقائق کوچھپانے کی کوشش لگتے ہیں جنہیں قوم تسلیم نہیں کر رہی۔

پی ٹی آئی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ قوم 9 مئی کے واقعات کی غیر جانبدارانہ اور اعلیٰ سطح کی عدالتی تحقیقات کی منتظر ہے۔

ترجمان تحریکِ انصاف  کا یہ بھی کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کے پاس قابلِ اعتبار شواہد ہیں تو انہیں قوم کے سامنے رکھیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.