X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

انتخابات سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں: صدر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے نگراں وفاقی وزیر قانون و انصاف احمد عرفان اسلم نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر مملکت نے کہا ہے کہ انتخابات سے متعلق فیصلے آئین کے مطابق ہونے چاہئیں۔

ایوانِ صدر کی طرف سے جاری پریس نوٹ کے مطابق ملاقات میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد سے متعلق کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

صدر مملکت نے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کے کل کے بیان کو سراہا کہ نگران حکومت اس معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے کی پاسداری کرے گی۔

صدر مملکت نے آئین کی بالادستی برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فیصلے آئین کی روح کے مطابق ہونے چاہئیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.