X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

عدالت کا تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 36 لاپتا کارکنان کا معاملہ حل ہوگیا، کارکنوں کو اڈیالہ سے گجرات جیل بھیج دیا گیا تھا، آج سول جج نے جوڈیشل ریمانڈ کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے 36 کارکنان نظربندی ختم ہرنے پر اڈیالہ جیل سے رہا ہوئے تھے تاہم انہیں لاپتا کردیا گیا تھا، پولیس نے نظر بندی ختم ہونے پر انہیں اڈیالہ جیل سے گجرات جیل بھیج دیا تھا، ہائی کورٹ کے دوبارہ نوٹس پر تمام 36 کارکنان کو واپس لا کر تھانہ نصیر آباد ہنگامہ کیس میں گرفتاری ڈال دی تھی۔

سول جج صداقت علی نے آج پولیس کی جوڈیشل ریمانڈ دینے کی درخواست مسترد کر کے ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں اور تمام 36 کارکنان کو تیس تیس ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے جسمانی ریمانڈ اور جوڈیشل ریمانڈ دینے کی دونوں درخواستیں مسترد کردیں اور پولیس کو ابھی ہتھکڑیاں کھول کر تمام کارکنان کو رہا کرنے اور انہیں دوبارہ گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ رہے کہ تھانہ نصیر آباد نے ان کارکنان کی چیئرمین چییئرمین پی ٹی آئی کے موٹر وے استقبال کے پرانے مقدمہ میں گرفتاری ڈالی تھی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.