پاکستانی خبریں

رواں برس اگست کا مہینہ 63 سالوں میں ملک کا دوسرا خشک ترین مہینہ قرار

محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی جائزہ جاری کرتے ہوئے رواں سال اگست کا مہینہ 63 سالوں میں پاکستان کا دوسرا خشک ترین مہینہ قرار دیا۔

محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی جائزہ جاری کردیا جس کے مطابق ملک میں رواں سال اگست میں معمول سے 66 فیصد کم بارشیں ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ رواں سال بلوچستان میں اگست کا مہینہ خشک ترین رہا جب کہ خیبرپختونخوا، پنجاب میں اگست دوسرا خشک ترین ماہ رہا ہے۔

بارش کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو گوجرانوالہ میں 102ملی میٹر بارش ہوئی اور اگست میں لوئر دیر میں 231 ملی میٹر بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت معمول سے 0.19 ڈگری سینٹی گریڈ زائد رہا اور اگست میں ملک کا اوسط درجہ حرارت 30.44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

Related Articles

Back to top button