X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بنوں: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا مقامی رہنما جاں بحق

خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا مقامی رہنما جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق بنوں میں ڈی آئی خان روڈ پر انجینئرنگ یونیورسٹی کیمپس کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے ضلعی رہنما شیر علی باغی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور لاش کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا۔

زرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرکے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.