X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

بل ادا کرنے تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی: نگراں وزیر توانائی

نگراں وفاقی وزیر توانائی محمد علی کا کہنا ہے کہ اب چوری والے علاقوں میں مکمل کریک ڈاؤن ہوگا، جن علاقوں میں 50 سے 60 فیصد چوری ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا، بل ادا کرنے تک عوام کو سستی بجلی نہیں ملے گی۔

نگراں وفاقی وزیر مرتضیٰ سولنگی اور دیگر کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ دس ڈسکوز ملک میں کام کر رہی ہیں اور ہر سال چوری کے باعث 589 ارب کا نقصان ہوتا ہے، 3ہزار 44 ارب میں سے آئیسکو ، لیسکو، گیپکو، فیسکو اور میپکو 100 ارب کا نقصان کرتی ہیں جبکہ پیسکو، حیسکو، کیسکو، سیپکو، ٹیسکو میں 489 ارب کی بجلی چوری ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ قبائلی اور دیگر علاقوں میں بجلی چوری کے نقصانات زیادہ ہیں، اس سے بل بڑھتے ہیں، مردان کے صرف ایک علاقے سے ایک ارب سے زیادہ کا نقصان ہے۔

محمد علی کا کہنا تھا کہ اب چوری والے علاقوں میں مکمل کریک ڈاؤن ہوگا، جن علاقوں میں 50 سے 60 فیصد چوری ہے وہاں پرائیویٹ سیکٹر کو شامل کیا جائے گا، جہاں چوری کی شرح 60 فیصد سے زائد ہے وہاں انفورسمنٹ کے ذریعے کام کیا جائے گا، جو آفیسرز چوری میں ملوث ہیں ان کی ایجنسیز کی مدد سے لسٹ بن چکی ہے، جو الیکشن کمیشن کو بجھوا دی گئی جس کی منظوری کے بعد وہ ہٹادیے جائیں گے۔

اس موقع پر سیکرٹری پٹرولیم کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلز میں جی ایس ٹی کے علاوہ بہت معمولی ٹیکسز ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.