نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر جاری بیان میں پانچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جھوٹا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
https://twitter.com/murtazasolangi/status/1699738352008778157?ref_src=twsrc%5Etfw
دوسری جانب وزارت خزانہ نے بھی پانچ ہزار روپے کے نوٹ کی بندش کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے۔
وزارت خزانہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پانچ ہزار روپے مالیت کے نوٹ پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی گئی، اس حوالے سے پھیلائی جانے والی خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل جعلی نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ پانچ ہزارروپے مالیت کے نوٹ 30ستمبر 2023 سے بند کردیے جائیں گے۔
جعلی نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا تھا کہ 30ستمبر تک اپنے پاس موجود 5ہزارروپے مالیت کے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر مجاز بینکوں کی شاخوں سے تبدیل کروالیں۔