X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف مقدمہ سننے والے بنچ پر پی ڈی ایم کے اعتراضات مسترد

سپریم کورٹ نے آڈیو لیکس انکوائری کمیشن میں ججزکے بینچ پر سابقہ حکومت کے اعتراضات مسترد کردیے۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اٹھائے گئے اعتراضات عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے بینچ میں شامل 3 ججز پراعتراضات عائد کیے تھے۔

سپریم کورٹ نے6 جون کو محفوظ کیا گیا فیصلہ 3 ماہ بعد سنادیا۔ سابقہ حکومت نے 9 مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کے لئے کمیشن قائم کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اٹھائے گئے اعتراضات عدلیہ کی آزادی پر حملہ ہیں۔ پی ڈی ایم حکومت نے بینچ میں شامل 3 ججز پراعتراضات عائد کیے تھے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مبینہ آڈیوز کی انکوائری کیلئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تشکیل دیا تھا، کمیشن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ بھی شامل تھے۔ حکومت نے چیف جسٹس، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر اعتراضات کیے تھے

26 مئی کو چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجربینچ نے مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کرنے والے 3 رکنی جوڈیشل کمیشن کو چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور دیگر کی درخواستوں پر کام کرنے سے روک دیا تھا۔

 

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.