X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر انتقال کر گئے

 گزشتہ روز ٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے سابق صوبائی وزیر عشر و ذکواۃ میاں شوکت علی لالیکا وفات پا گئے۔

شوکت لالیکا کو شدید زخمی ہونے کے باعث لاہور کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زیرِ علاج تھے۔ واضح رہے کہ ٹریفک حادثہ اسلام آباد جاتے ہوئے راستے میں پیش آیا تھا جس میں شوکت لالیکا شدید زخمی جب کہ ان کی اہلیہ جاں بحق ہوگئی تھیں۔

میاں شوکت علی لالیکا کی نماز جنازہ کل صبح 10 بجے ادا کی جائے گی اور مرحوم کی تدفین چک امیر لالیکا میں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ میاں شوکت لالیکا پنجاب سے بار ایم پی اے منتخب ہونے کے ساتھ صوبائی وزیر بھھی رہ چکے ہیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.