پاکستانی خبریں
ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ نے استعفیٰ دے دیا
ڈپٹی چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ظاہر شاہ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پراسکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کے بعد ڈپٹی چئیرمین نیب بھی مستعفی ہو گئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی چئیرمین نیب نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو بھیجوا دیا ہے۔
اس حوالے سے ڈپٹی چیئرمین نیب ظاہر شاہ کا کہنا ہے کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر مزید کام جاری نہیں رکھنا چاہتا۔