پاکستانی خبریں

پیپلز پارٹی نے آئین و پارلیمان کی بالادستی پر کبھی سودے بازی نہیں کی: بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی )کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے آئین و پارلیمان کی بالادستی پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے قائداعظم کے 75 ویں یومِ وفات پر جاری بیان میں کہا ہے کہ قائد اعظم صدیوں میں پیدا ہونے والے کرشماتی لیڈر اور سیاسی مدبر تھے۔

پی پی پی چیئرمین نے بابائے قوم کی برسی کے موقع پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائداعظم کی سیاسی سوچ اور فلسفے پر عمل پیرا ہے، پیپلز پارٹی نے آئین و پارلیمان کی بالادستی، شہریوں کے حقوق پر کبھی سودے بازی نہیں کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قائداعظم کا جمہور دوست نظریہ اور جدید اسلامی فلاحی ریاست کا ویژن مشعلِ راہ ہے۔

انہوں نے اس موقع پر عہد کرتے ہوئے مزید کہا کہ عہد کریں کہ ہم کسی مصلحت اور سمجھوتے کے بغیر بابائے قوم کے بتائے راستے پر چلیں گے۔

Related Articles

Back to top button