پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ کہ تسلسل رہتا تو پاکستان جی20 میں شامل ہوچکا ہوتا یا ہونے والا ہوتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف نے حسن نواز کے دفتر آمد کے موقع پر مختصر گفتگو کی۔
اہلیہ کے برسی پر سوال کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔
صحافی نے بھارت میں ہوئے جی20 اجلاس سے متعلق سوال کیا کہ بھارت میں جی20 کا اجلاس ہوا اور پاکستان اس میں شریک نہیں؟ جس کے جواب میں نواز شریف نے کہا کہ 2017 کا تسلسل رہتا تو جی20 کا یہ اجلاس پاکستان میں ہوتا۔