X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

محکمہ اینٹی کرپشن کا پرویز الہیٰ کیخلاف ایک اورمقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

محکمہ اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق پرویز الٰہی کے خلاف مقدمہ ماسٹر پلان 2050 میں بے ضابطگیوں اور کرپشن پر درج کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہےکہ ماسٹر پلان میں قصور کی اراضی کو غیر قانونی طور پر براؤن کیا گیا، پی ٹی آئی صدر کے خلاف مقدمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن اے میں درج کیا جائے گا۔

اینٹی کرپشن حکام کے مطابق کوٹلہ رائے ابوبکر کی اراضی پرویز الٰہی کے بیٹے کی ملکیت ہے۔

حکام نے کہا کہ چیئرمین ایل ڈی اے نے مونس الٰہی کے کہنے پر اراضی کے جعلی نقشے پر دستخط کیے، غیر ملکی کمپنی کے ساتھ اسٹیج 5 پر ماسٹر پلان کی غیر قانونی منظوری دی گئی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.