پاکستانی خبریں

ن لیگ نے آئندہ انتخابات کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرلیا

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آئندہ انتخابات میں قومی اور صوبائی سطح پر کسی بھی سیاسی جماعت سے اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے انتخابات میں کسی بھی جماعت سے قومی و صوبائی سطح پر اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب میں تمام نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑے کرے گی۔

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے لندن میں ہونے والے اجلاس میں کسی اور جماعت سے سیاسی اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اجلاس میں پارٹی کے قائد نوازشریف کی وطن واپسی کیلئے شہبازشریف نے 21اکتوبر کی تاریخ کی تجویز دی ہے جس پر سب نے اتفاق کر لیا۔

Related Articles

Back to top button