X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات پر زور دیتے ہیں: امریکا

امریکا نے پاکستان میں انتخابی عمل کو قوانین کے مطابق آگے بڑھانے کا ایک بار پھرمطالبہ کردیا۔ میتھیو ملر نے کہا کہ حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے اور انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں جب کہ قانون کی حکمرانی کا بھی احترام کیا جائے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا کہ دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آزادانہ، منصفانہ اور بروقت انتخابات پر زور دیتے ہیں۔ میتھیو ملر نے کہا کہ حکام پر زور دیتے ہیں کہ انتخابی عمل کو پاکستان کے قوانین کے مطابق آگے بڑھایا جائے اور انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں جب کہ قانون کی حکمرانی کا بھی احترام کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکا کا اہم شراکتدار ہے، عوامی اور حکومتی سطح پر پاک امریکا تعلقات کی قدر کرتے ہیں۔

 

اس سے قبل بھی ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ امریکا پاکستان میں آزادانہ انتخابات پرزوردیتا ہے لیکن کسی ایک سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت نہیں کرتا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں تجویز پیش کی ہے کہ ملک میں انتخابات 6 نومبر کو کرائے جائیں۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.