X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ 5 روزہ دورے پر امریکا روانہ

نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ اپنے 5 روزہ دورے پر امریکا کیلئے روانہ ہو گئے، نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم آفس میڈیا آفس سے جاری بیان کے مطابق نگراں وزیرِ اعظم نیویارک میں جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کے ساتھ ساتھ عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

نگراں وزیر اعظم امریکہ میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس کے علاوہ موسمیاتی تبدیلی پر منعقد ہونے والی اہم کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔

انوار الحق کاکڑ اس دورے میں بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے اور امریکا کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.