X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

امید ہے آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پارٹی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ امید ہے کہ آج سے عدل کے ایوانوں میں انصاف کی واپسی ہوگی، دعاہے کہ ترازو کے پلڑے سب کے لئے برابر ہوں، امید ہے کہ نوازشریف اور ان کے مظلوم ساتھیوں کو” پراجیکٹ“ کے کارندوں کی ناانصافیوں سے نجات ملے گی۔

مریم نوازشریف نے پارٹی کے مختلف ونگز کے اجلاسوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریوں کا جائزہ لیا، اس موقع پر پارٹی کارکنوں سے خطاب میں میریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو اللہ تعالی نے سرخرو کردیا ہے، اب پاکستان کو سرخروکرنا ہے، اللہ تعالی نے ہر بار نوازشریف کو ’پلس‘ کیا، ہر بار مائنس کرنے کی کوشش مائنس ہوگئی، نوازشریف کے بغض میں عوام کو سزا دی گئی۔

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف دشمنی کی سوچ اصل میں پاکستان دشمنی اور عوام دشمنی کی سوچ ہے، پاکستان کو ایک نئی شروعات کی ضرورت ہے،  ملک کو انتقام، ٹکراﺅ اور افراتفری سے نجات دلانا ہوگی، صوبہ سندھ سمیت پاکستان کے کونے کونے میں ترقی کا سفر لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹس قاضی فائز عیسٰی نے چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھالیا

ان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی مہنگائی، معاشی بدحالی اور بیڈگورننس سے ہے، نوازشریف اور اُن کے ساتھیوں نے بہادری اور ثابت قدمی سے ناانصافیوں کا سامنا کیا، نوازشریف اور اُن کے ساتھی ہی ملک وقوم کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتے ہیں، اللہ تعالی نے پاکستان کی ترقی اورعوام کی خوش حالی نوازشریف کے مقدر میں لکھی ہے۔

نائب صدر ن لیگ نے کہا کہ نواز شریف نے لوڈشیڈنگ ، دہشت گردی ختم کی تھی، اب مہنگائی میں کمی کا وعدہ پورا کریں گے، نوازشریف نے ایٹمی دھماکوں سے پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر بنایا، اب معاشی طورپر پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائیں گے، عوام کے چہروں پر اطمینان اورمعاشی آسودگی دیکھنا چاہتے ہیں۔ 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.