X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

شیخ رشید کو راولپنڈی سے گرفتار کر لیا گیا

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ان کے وکیل کے مطابق شیخ رشید کے 2 بھتیجوں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، ان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید کو نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔

شیخ رشید کے وکیل عبدالرازق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ شیخ رشید کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے، ان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد نے گرفتار کرنے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

وکیل نے بتایا کہ شیخ رشید کے خلاف پنجاب میں کوئی مقدمہ نہیں، 10 مئی کو اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

عبدالرازق نے کہا کہ ان کے بارے میں معلومات نہیں کہ کہاں لے جایا گیا ہے، شیخ رشید تک رسائی کی کوشش کی جا رہی ہے۔

یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری پر 9 مئی کے روز ہونے والے پُرتشدد واقعات کے بعد سے شیخ رشید روپوش تھے، تاہم اس دوران وہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغامات جاری کرتے رہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.