پاکستانی خبریں

نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانا مطالبہ ہے: بلاول

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی واپسی پیپلز پارٹی کا پرانا مطالبہ ہے، ہمیں کوئی دیوار سے نہیں لگا رہا، آصف زرداری لیول پلیئنگ فیلڈ پر کام کریں گے۔

اوکاڑہ میں میڈیا سے گفتگو میں بلاول کا کہنا تھاکہ صرف ایک جماعت پارلیمنٹ، اقوام متحدہ اور عالمی مالیاتی فنڈ میں حقیقی نمائندگی کر سکتی ہے، پیپلز پارٹی نے ماضی میں بھی معاشی بحران کو سمجھا اور ماضی میں ایک سال کے اندر معاشی بحران کا خاتمہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں، الیکشن شیڈول آنے کے بعد ہی انتخابی اتحاد کی بات کی جا سکتی ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ جسٹس فائز عیسیٰ کا اہلیہ کے ساتھ حلف لینا پاور فل میسج ہے، ان کیلئے نیک خواہشات ہیں، عدلیہ نےعوام کے بھروسہ کو بحال کرنا ہے، آئین کے سوا کوئی پیج ہو گا تو اس پر ہم نہیں ہوں گے۔

 

Related Articles

Back to top button