پاکستانی خبریں
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام جاں بحق
کچلاک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام جاں بحق ہوگئے۔
سربراہ اے این پی اسفندیار ولی خان نے ارباب غلام محمد کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی جلدگرفتاری اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
اسفند یار ولی نے کہا کہ ارباب غلام کاسی کی ٹارگٹ کلنگ دہشتگردی اور انتہاپسندی کے بڑھتے واقعات کا تسلسل ہے، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے بڑھتے واقعات کو سنجیدہ نہیں لیا جارہا۔
سربراہ اے این پی نے مزید کہا کہ نہتے سیاسی کارکنان و ذمہ داران کو نشانہ بنانا حالات کی سنگینی کی عکاسی کر رہا ہے۔