کھڑکیاں بنانے والی کمپنی کےمالک ہیں-ان کا شوروم جو کہ جی 10 اسلام آباد میں تھا جو فراڈ کرنے کے بعد بند ہے V-Makeجہانزیب خان اور چوہدری اویس نامی اشخاص جو کہ
یہ لوگ سینکڑوں لوگوں کے ساتھ کروڑوں کا فراڈ کر کے غائب ہیں۔
انکے سارے نمبرز بند ہیں۔ جس کی وجہ سے بہت سارے لوگ لاکھوں کے نقصان کی وجہ سے سخت پریشان ہیں-سننے میں آیا ہے کہ یہ لوگ نئے ناموں سے بکنگ کر رہے ہے۔ان میں کچھ سیلز سٹاف اور مارکیٹنگ سٹاف بھی مالکان سے ملے ہوئے ہیں اور لوگوں سے فراڈ کر کے غائب ہو جاتے ہیں اور اپنے مالکان کے ساتھ اس فراڈ میں برابر کے شریک ہیں پولیس سٹیشن رمنا اسلام آباد متاثرین کی ایف آئی آر درج نہیں کر رہے ہیں ۔ ہماری آپ کے توسط سے آئی جی اسلام آباد،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد ،ایف آئی اے اور متعلقہ اداروں سے گزارش ہےکہ کہ انکے خلاف کاروائی کی جاے اور متاثرین کی جلد ازجلد ریکوری کروائی جائے۔متاثرین کی عوام سے گزارش ہے کہ ان جیسے فراڈیوں سے بچیں اور اگر کسی کے بارے میں کسی کو کوئی معلومات ہیں تو مہربانی فرما کرشئیر کر دیں۔ شکریہ