X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں ہفتہ وار چھٹیوں کی تعداد بڑھا دی گئی

ملک بھر میں آشوب چشم کی بڑھتی وباء کے باعث نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں چھٹیوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کر دی۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول کا اچانک دورہ کیا، جہاں طالبات نے اسکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی شکایت کی۔ نگراں وزاعلیٰ نے دورے میں آشوب چشم کے شکار طلبا کو دیکھا تو برہمی کا اظہار کیا۔

حکومتی ہدایات کے باوجود آشوب چشم کے شکار طلبا کی اسکولوں میں حاضری پر نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سیکرٹری اسکول کو فوری طور پر سکول طلب کرلیا، اور صوبے کے تمام پرائیویٹ اور سرکاری اسکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی۔

 

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.