کندھ کوٹ: گھرمیں راکٹ پھٹنے سے7 افراد جاں بحق، چھ افراد زخمی
تفصیلات کے مطابق کندھ کوٹ میں کچے کے علاقے شاہ علی سبزوئی میں واقع ایک گھر میں راکٹ پھٹ گیا، راکٹ پھٹنے سے 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔
راکٹ پھٹنے سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ، ،ایس ایس پی کشمور نے بتایا کہ راکٹ گھر میں تھا ، بچوں نے چولہے میں پھینک دیا، جس سےدھماکاہوا تاہم پولیس نے گاؤں کا محاصرہ کرلیا ہے اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
نگراں وزیراعلیٰ سندھ مقبول باقر نے کندھ کوٹ کےکچے میں راکٹ لانچر واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی اور سوال کیا راکٹ لانچر زنگی سبزوئی گوٹھ میں کیسے پہنچا، کیا کوئی اسلحہ کی کھیپ کچےمیں اسمگل ہورہی تھی؟
نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی سے سوال کیا ہے کہ کیا گوٹھ میں ڈکیتوں کےسہولت کارموجودہیں؟ راکٹ لانچر کیسے بلاسٹ ہوا جس سے اتنا جانی نقصان ہوا، مجھے تفصیلی رپورٹ دی جائے۔