X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

محکمہ موسمیات نے 28 سے 30 ستمبر کے دوران مون سون کے آخری اسپیل کی پیشگوئی کر دی

محکمہ موسمیات نے مون سون کے آخری اسپیل کی پیشگوئی کردی، 28 سے 30 ستمبر کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 تا 30 ستمبر کو کشمیر،گلگت بلتستان، چترال ، دیر، سوات ،ایبٹ آباد میں آندھی اور بارش کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ بالائی کے پی،کشمیر، گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 28 اور 29 ستمبر کو اسلام آباد، راولپنڈی،پنجاب،کے پی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے جبکہ چکوال،مردان،پشاور،بنوں،وزیرستان سمیت بالائی پنجاب میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔

علاوہ ازیں 28، 29 ستمبر کو ژوب،برکھان،ڈی جی خان ،ملتان، بہاولپور، بہاولنگر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.