پاکستانی خبریں
مرتضیٰ وہاب نے ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیے
میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کیلئے ضلع جنوبی کے آر او آفس میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔
مرتضیٰ وہاب نے تین یوسیز سے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے، جبکہ پانچ نومبر کو کراچی کے چار اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات میں ہوں گے۔
واضح رہے کہ مرتضیٰ وہاب کراچی جنوبی سے چیئرمین کے امیدوار ہیں، جبکہ حافظ نعیم نے اسی بنیاد پرمرتضیٰ وہاب کی میئر شپ کو چیلنج کیا ہوا ہے۔