X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

جلاؤ گھراؤ کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں منظور

کراچی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کی ضمانت منظور کر لی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو فیروزآباد تھانے کی حدود میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے حلیم عادل شیخ اور راجا اظہر کو ایک، ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

پولیس نے عدالت کو بتایا کہ حلیم عادل شیخ و دیگر پر ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ سمیت متعدد الزامات ہیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 23 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.