لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 5 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے کے کیس میں پی ٹی آٸی رہنما حماد اظہر، میاں اسلم اقبال، حسان نیازی غلام عباس اور علی عباس کو اشتہاری قرار دیا۔
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی، عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کو اشتہاری قرار دیا۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان گرفتاری کے خوف سے روپوش ہیں، ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جاٸے۔