X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

پاکستان کرکٹ اسکواڈ دورہ آسٹریلیا کیلئے روانہ

پاکستان کرکٹ اسکواڈ گزشتہ رات لاہور سے آسٹریلیا کے لیے روانہ ہوگیا، قومی اسکواڈ براستہ دبئی سڈنی جائے گا، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر کو شروع ہوگا۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت تیس ٹیسٹ کھیلنے والے شان مسعود کررہے ہیں جنہیں پہلی مرتبہ کپتانی کی ذمے داریاں سونپی گئی ہیں۔

ٹیم میں شامل دیگر تجربہ کار کھلاڑیوں میں سرفراز احمد، بابر اعظم، محمد رضوان، حسن علی، شاہین آفریدی، امام الحق شامل ہیں۔

پاکستانی ٹیم آسٹریلیا میں ٹیسٹ سیریز کے آغاز سے قبل چھ دسمبر سے پرائم منسٹر الیون کے خلاف چار روزہ میچ کھیلے گی۔

قومی ٹیم کا پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں شروع ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ میلبورن میں 26 دسمبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا ٹیسٹ تین جنوری سے سڈنی میں ہوگا۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.