X

Punjab Ads – Smartest way of Business Marketing

فاسٹ بولر نسیم شاہ سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے آج نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیبلیٹیشن ( بحالی ) کے آخری مرحلے کا آغاز کردیا ہے۔

نسیم شاہ ستمبر میں ایشیا کپ کے دوران زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی برطانیہ میں سرجری ہوئی تھی۔

سرجری کے بعد نسیم شاہ بحالی اور ابتدائی تربیت کے لیے 2 ماہ تک برطانیہ میں رہے تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان کے میڈیکل کے تمام اخراجات برداشت کیے اور اس دوران ماہر میڈیکل اسٹاف مستقل نسیم شاہ کا خیال رکھتا تھا۔

نسیم شاہ کی ری ہیبلیٹیشن لاہور میں ایک اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ، ایک فزیو تھراپسٹ اور ایک ڈاکٹر کی نگرانی میں جاری ہے۔

فی الوقت نسیم شاہ جِم میں ہلکی ایکسرسائز اور جزوی بولنگ پریکٹس کر رہے ہیں اور وہ کل سے بیٹنگ شروع کریں گے۔

Ahsan MuGhaL: Hi, This is Ahsan Mughal CEO at Google Gangs belongs to Narowal, Pakistan. I work as a Blogger, Youtuber, Graphic Designer, Web Designer, Video Editor, Seo Expert, etc having experience more than 5 years.

This website uses cookies.